میرپور: 03 مارچ: 15 مارچ سے شروع ہونے والے آزاد جموں وکشمیر تعلیمی بورڈ میر پور کے ثانوی سالانہ امتحانات کی جماعت دہم کے امیدواروں کی رول نمبر سلپس جاری کی جا چکی ہیں۔ جن امیدواران کو سلپس دس مارچ تک نہ ملے تو وہ فوری طور پر تعلیمی بورڈ کے درج ذیل نمبر 960038، 960004،05827 پر رابطہ کریں امتحان سے ایک دن قبل تجویز کردہ امتحانی مرکز میں پہنچ کر رول نمبر معلوم کرنے کے لئے امتحانی سنٹر کے انچارج سے رابطہ کریں جب کہ جماعت نہم کے امیدواران کی رول نمبر سلپس آئندہ ہفتے جاری کر دی جائیں گی۔
شکریہ ایکسپریس