اسلام آباد: 03 مارچ: پاکستان میں آبی وسائل کی تباہی، سپیس ایپلیکیشن اور رسک مینجمنٹ کے حوالے سے ورکشاپ یونی کیپ، سپارکو، انسٹی ٹیوٹ آف سپیس اینڈ ٹکنالوجی اور محکمہ موسمیات کے زیر اہتمام یکم تا چار مارچ جاری ہے۔ چیئرمین سپارکو میجر جنرل ریٹائرڈ احمد بلال نے پاکستان میں رسک مینجمنٹ ڈیزاسٹر ایریاز اور موسمی تبدیلیوں کے اثرات بشمول گلیشیئر کے پگھلنے ، خشک سالی اور صحرائی کیفیت، نقصان دہ حشرات کا پھیلاو اور سطح سمندر میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ مسٹر زوژیانگ پائی ڈائریکٹر کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی اور ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ڈویژن ای سکیپ اور مسٹر یوچی او نوچیف ، ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن سیکشن ای سکیپ نے بھی حاضرین سے بھی خطاب کیا۔
شکریہ ایکسپریس