پشاور: 03 مارچ: آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ اپٹا کے صدر ملک خان اور ضلعی صدر عزیز اللہ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے اٹھارہ ایلیمنٹری ٹیچرز کی ترقی بی ایس ٹی اساتذہ کے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ منگل کے روز انہوں نے کہا کہ بی ایس ٹیچرز کے حقوق کے حصول کے لئے ان کی جدوجہد کی وجہ سے یہ سنگ میل عبور ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا سہرا وزیرتعلیم کے سر بھی جاتا ہے کہ جنہوں نے ہمارے مطالبات کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھ یجائے گی اور اس ضمن میں جاگ پرائمری ٹیچر جاگ کنونشن سے اساتذہ کے مطالبات مزید کھل کر سامنے آئیں گے۔
شکریہ مشرق