پشاور دو سکول طلبا لاپتہ

پشاور: 03 مارچ: دیر لوئیر کے علاقہ لاجبوک سے دو سکول طلبا پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے جب کہ والدین کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود لاپتہ طلبا کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ جس کی وجہ سے ان کے والدین اور رشتہ داروں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل تھانہ بلامبٹ کی حدود میں واقع علاقہ لاجبوک کے دورہائشی طلبا اسد اللہ ولد شیر واحد عمر گیارہ سال اور حنیف اللہ ولد رحیم سید عمر بارہ سال جو آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں گھر سے نماز فجر کے لئے مسجد گئے تھے جو کہ تاحال واپس گھر نہیں آئے۔ دو ہفتے گزرنے اور والدین کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود لاپتہ طلبا کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ جس کی وجہ سے والدین اور رشتہ داروں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ والدین نے اپیل کی ہے کہ اگر لاپتہ اسد اللہ اور حنیف اللہ کے بارے میں کسی کو علم ہو تو 8065337.0301 , 3909029.0301 , اور 9391202۔0342 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

شکریہ مشرق