پشاور: 03 مارچ: صوبائی حکومت کے ترجمان میاں افتخار نے تمام تعلیمی ادروں کو ہدایت کی ہے کہ ان کے ادرے میں جب کوئی تقریب ہو تو متعلقہ پولیس کو پیشگی اطلاع دی جائے تاکہ سیکیورٹی کا بندوبست کیا جا سکے۔ یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے روز جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ پیشگی اطلاع دینے سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ پولیس حفاظتی انتظامات کر لیتی ہے جس کے لوند خوڑ جیسے واقعات سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوند خوڑ گرلز کالج کی انتظامیہ نے پولیس کو تقریب کے بارے میں اطلاع نہیں دی تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ تاہم آئندہ سے سکول کالج اور یونیورسٹیاں اس بارے میں احتیاط برتیں۔
شکریہ مشرق