پشاور: 04 مارچ: پراونشل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر صوبائی حکومت نے چھ خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسروں کو گریڈ انیس سے بیس میں پروفیسرز کے عہدوں پر ترقی دے کر ان کی نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق پراونشل سلیکشن بورڈ پی ایس بی کی سفارش پر گریڈ انیس کی چھ ایسوسی ایٹ خواتین پروفیسروں صبیحة ناہید، حلیمہ بیگم، چمن فرخندہ ، روبینہ قاضی، درشہوار اور دردانہ مفتی کو گریڈ بیس میں پروفیسرز کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ اس اعلامیے کے مطابق ترقی پانے والی پروفیسرز کی نئی تعیناتیاں بھی کر دی گئی ہیں جس کے مطابق صبیحہ ناہید کو پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج کوہاٹ، حلیمہ بیگم کو پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج ڈی آئی خان، روبینہ قاضی کو پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج سیدو شریف، درشہوار کو پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج مانیری صوابی اور دردانہ مفتی کو پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج بنوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈیپوٹیشن پر فیڈرل گورنمنٹ مارگلہ کالج اسلام آباد میں تعینات چمن فرخندہ کو ایک دن کے لئے پرنسپل گورنمنٹ کالج ہری پور تعینات کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ سابقہ آسامی پر تعینات رہیں گی۔
شکریہ مشرق