وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کا اعلامیہ

آزاد جموں و کشمیر کے وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ تعاون کنگ عبداللہ یونیورسٹی کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے۔ پانچ ارب اکیاون کروڑ رپے کی لاگت سے تین سالوں میں جدید طریقہ پر زلزلہ پروف عمارت تعمیر ہو گی۔ سعودی عرب نے مزید فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گزشتہ روز سٹی کیمپس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ حکومت پاکستان کی فنڈنگ راولا کوٹ میں یونیورسٹی کی تعمیر شروع ہو چکی ہے جس پر ایک ارب اور ساٹھ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس سے آزاد کشمیر کے ہزاروں طلبہ مستفید ہوں گے۔

شکریہ جنگ