مظفر آباد ٹریننگ سینٹر کا عملا موجود نہ ہونے کے باوجود لاکھوں کے فرنیچر کی خریداری

مظفر آباد: 03 مارچ: زراعت محکمہ آزاد کشمیر کی جانب سے ٹریننگ سنٹرز کے لئے لاکھوں روپے مالیت کے فرنیچر کی خریداری مظفر آباد ٹریننگ سنٹر کاغذی کاروائیوں تک محدود، عملا سنٹر کا کوئی وجود نہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کی اعلی سطحی انکوائری کمیٹی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہیں کہ جون 2009 میں جب چوہدری حق نواز ڈائریکٹر جنرل زراعت تھے محکمہ نے مظفر آباد ، باغ سمیت 6 اضلاع کے لئے 22 لاکھ روپے 48 ہزار سے زائد مالیت کا فرنیچر خریدا گیا اس میں مظفر آباد ٹریننگ سنٹر کا فرنیچر بھی شامل تھا مگر اس حوالے سے محکمہ کے ذمہ داران نے اپنے کانزلی حدود تک قائم رکھا۔ عملا اس تربیتی مرکز کا کوئی وجود نہیں جب کہ ضلع کے ٹریننگ سنٹر کے لئے فراہم کردہ فرنیچر کا کوئی ثبوت نہیں۔ جس کی مختلف کمیٹیوں نے تحقیقات کیں لیکن تاحال نقصانات اور کرپشن کی ریکوری کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے۔

شکریہ جنگ