آزاد کشمیر: 03 مارچ: ناظم کالجز آزاد کشمیر چوہدری منظور نے کہا ہے کہ وہی قومیں منزل پاتی ہیں جو زیور تعلیم سے آراستہ ہوتی ہیں دنیا کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی معیار کو عالمی سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔ موجودہ نسل کو نصابی اور تدریسی تعلیم کے علاوہ فزیکل ایجوکیشن کے اندر بھی اپنا نام روشن کرنا ہو گا اور ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی تعلیمات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج مین سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ پرنسپل ادارہ چوہدری محمد انور نے سپاس عقیدت پیش کیا۔ چوہدری منظور حسین نے ان طالب علموں کو مبارکباد دی جنہوں نے کھیلوں کی سرگرمیوں اور نصابی سرگرمیوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے کالج کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کالج کی چار دیواری اور کمروں کے تعمیر کے لئے پروپوزل بنا کر حکومت کو بھیجیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کالج کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا بعد میں ناظم کالجز نے کالج کے صحن میں کلکریز کا پودا لگایا اس موقع پر معززین شہر سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ نذیر صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحٰق سرپرست اعلی صوفی بشیر نے ان سے ملاقات کی اور گرلز کالج میں سٹاف کی کمی پورا کرنے کا زور دیا۔
شکریہ جنگ