ڈی وی ایم گریجویٹس کمیٹی کا اعلامیہ

کوئٹہ: 03 مارچ: ڈی وی ایم گریجویٹس ایکشن کمیٹی نے گرفتار ویٹرنری ڈاکٹروں کی فوری رہائی اور ان کے خلاف درج ایف آئی آر فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کو مزید وسعت دی جائے گی۔ بدھ کو ڈاکٹر سفر خان قمبرانی، ڈاکٹر محمد اکرم ساجدی، ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر گل زمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی وی ایم گریجویٹس اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ چند روز سے احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران پر امن احتجاجی مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا پر امن احتجاج ہمارا حق ہے۔ منگل کو بھی ہم پر امن احتجاج کر رہے تھے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کئی ایک ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ لاٹھی چارج کیا گیا اور اب احتجاج ختم کرنے کے لئے دباو ڈالا جا رہا ہے اور احتجاج ختم نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جو ناانصافی اور ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار ڈاکٹروں کو فوری طور پر رہا کر کے ان کے خلاف مقدمات واپس لیے جائیں بصورت دیگر احتجاج میں وسعت لانے پر مجبور ہوں گے۔

شکریہ جنگ