پشاور: 03 مارچ: صوبائی وزیر ایلیمنٹری ایجوکیشن سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے پندرہ اضلاع میں طلبا و طالبات کو مفت درسی کتب فراہم کی جائیں گی جب کہ مستحق اور غریب طلبا و طالبات کو وظیفے دیئے جائیں گے جب کہ صوبہ بھر میں محکمہ تعلیم میں خالی آسامیوں کو پر کرنے سمیت سرکاری سکولوں میں پرائیویٹ اداروں کے کاروبار کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے ای ڈی اوز کے اجلاس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم ایلیمنٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں سکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے صوبے میں مینجمنٹ ٹیچنگ کیڈر ڈی آوز نے نئی ذمہ داری سنبھالی ہے اور اس سسٹم سے ملک کے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے دہشت گردوں کی طرف سے لوند خوڑ ڈگری گرلز کالج پر دستی بموں سے حملہ شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی سفاکانہ کاروائی ہے۔ ہمارا تعلیم معیار بہتر کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ مذہبی جنونیت کا خاتمہ ہو۔
شکریہ جنگ