پشتون ایس ایف کی جانب سے مردان گرلز کالج پر حملے کے مذمت

کوئٹہ: 05 مارچ: پشتون ایس ایف کے مرکزی سینئر نائب صدر قاسم خان مہتر زئی نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم دہشتگردی کا نیٹ ورک توڑنے کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے مردان گرلز کالج پر دستی بم پھینکنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قرار دیا اور کہا کہ دہشت گرد پشتون قوم کی ترقی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر اسفند یار ولی پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا لیکن وہ بال بال بچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون ایس ایف اور اے این پی اپنے وطن اور اپنے بہن بھائیوں کے لئے جان بھی قربان کر سکتےہیں۔

شکریہ جنگ