صوابی: 05 مارچ: ڈی سی او صوابی کے دفتر میں ایک منعقدہ تقریب میں ضلع کے گیارہ پرائمری سکولوں کو بحالی کے کام کے لئے سی ای ایس ایس ڈی پراجیکٹ کی جانب سے چیک دیئے گئے یہ چیک متعلقہ سکولوں کے پی ٹی سی کونسلز کے چیئرپرسنز کو ڈی سی او صوابی سید عبدالجبار شاہ، سابق ایم پی امیر رحمان اور ای ڈی او ایجوکیشن عبدالسلام کے ہاتھوں دیئے گئے۔ تقریب میں پی ٹی سی ممبران مرد و خواتین کے علاوہ محکمہ تعلیم صوابی کے ڈی ڈی اوز، ضلعی چیئرمین زکوٰة جاوید خان، ڈی ایس جی ممبر روح الامین اور سی ای ایس ایس ڈی پراجیکٹ کے سیکٹر کوآرڈی نیٹر لطیف احمد اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر انور عادل کے علاوہ فیلڈ کوآرڈی نیٹر امتیاز علی نے بھی شرکت کی۔
شکریہ مشرق