پشتون ایس ایف کا بیان

کوئٹہ: 06 مارچ: پشتون ایس ایف آئی ٹی یونیورسٹی سٹی کیمپس کے صدر عبدالکریم افغان جنرل سیکرٹری ملک عالمزیب کا سی یونیورسٹی یونٹ کے صدر بسم اللہ ناصر جنرل سیکرٹری صمد جلالزئی بی ایم سی یونٹ کے صدر ڈاکٹر حضرت گل ڈاکٹر فیروز آئی ٹی یونیورسٹی تکتو کے صدر الطاف خان یوسفزئی عارف خان سواتی ایمل خان اور محب اللہ مندوخیل نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پرامن اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لئے معیاری تعلیم کے حصول کو فروغ دیا جائے اور تعلیمی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں جو کہ صوبائی حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کا نصاب ایک جیسا بنایا جائے تاکہ طلبا اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پشتون طلبا کے والدین اپنے بچوں کو ضرور نئے تعلیمی سال کے آغاز پر داخلہ دلوائیں۔ بیان میں آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر فاروق احمد بازئی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں کی بدولت آئی ٹی یونیورسٹی کا ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پشتون طلبا نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں تاکہ فخر افغان باچا خان اور خان عبدالولی خان کے ارمانوں کی تکمیل ہو سکے۔

شکریہ جنگ