سماہنی ڈگری کالج میں تعمیراتی کام نا مکمل

مارچ 11: آزاد کشمیر: سب ڈویژن میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تعمیراتی کام چار سال سے بند ہے۔ کام کی بندش کے باعث طلبا و طالبات کا تعلیمی مستقبل تباہی کے کنارے پہچ چکا ہے۔ متذکرہ کالج میں سٹاف کی بھی کمی ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ سب ڈویژن سماہنی ہیڈ کوارٹر کے متذکرہ کالجز کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگز پر جلد از جلد تعمیراتی کام شروع کرا کے انہیں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی کمی کو بھی پورا کیا جائے۔

شکریہ جنگ