مارچ 11: کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی بیان میں بلوچستان میں آپریشن ، بلوچ سیاسی کارکنوں قائدین کا اغواء مسخ شدہ لاشوں ، اغواء برائے تاوان، بدامنی، لاقانونیت، کچھی کینال کا التواء اور تعلیم کی عدم سہولت کے خلاف اتوار تیرہ مارچ کو بھاگ میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے جلسے کے خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا گیا کہ تیرہ مارچ کو کچھی کے عوام ثابت کریں گے کہ وہ بلوچ قومی جدوجہد میں نا صرف نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے ساتھ ہیں بلکہ وہ ان کے پلیٹ فارم سے بلوچ قومی تشخص و بقاء کی حفاظت اور بلوچ قومی تحریک کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ جلسے سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین حلیم بلوچ بزرگ قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ میر حاصل خان بزنجو میر عابد بزنجو سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ بیان میں بلوچستان کی تمام قوم پرست وطن پرست جمہوری قوتوں سیاسی سماجی پارٹیوں طلبا تنظیموں تاجر برادری ٹرانسپورٹر صحافی حضرات اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
شکریہ جنگ