بی ایس او پجار کے زیر اہتمام تقاریب

کوئٹہ: 10 مارچ: بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان کے مطابق نیشنل پارٹی کے رہنما جہانگیر بلوچ کی برسی کی مناسبت سے بی ایس او پجار کے زیر اہتمام کوئٹہ نال خضدار حب نوشکی قلات بھاگ سبی ڈیرہ اللہ یار تربت اورنصیر آباد سمیت بلوچستان کے دیگر زونوں میں ریفرنس اور تقاریب منعقد کی گئیں جس سے بی ایس او پجار کے مرکزی زونل رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر بلوچ نے زندگی بھر بلوچ عوام کے سیاسی اور جمہوری حقوق کے لئے کوششیں کیں۔ حالات کا مقابلہ دیدہ دلیری سے کیا۔ اسی لئے وہ آج ہمارے دلوں میں بھی زندہ ہیں۔ ان کے فکر و پروگرام کو ہر بلوچ گھرانے تک پہنچانے کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

شکریہ جنگ