پشاور ہائی کورٹ نے گومل یونیورسٹی انکوائری روک دی

پشاور: 10 مارچ: عدالت عالیہ پشاور نے الیکشن ٹربیونل کو سینئر صوبائی وزیر رحیم داد خان ڈگری کے حوالے سے گومل یونیورسٹی کی انکوائری رپورٹ پر عمل درآمد سے روک دیا اور انکوائری رپورٹ کے خلاف دائر صوبائی وزیر کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس یحیٰی آفریدی پر مشتمل بنچ نے عبداللطیف یوسفزئی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر سینئر صوبائی وزیر رحیم داد خان کی درخواست کی سماعت کی ۔ واضح رہے کہ پی ایف 27 مردان سے کامیاب ہونے والے سینئر صوبائی وزیر رحیم داد خان کے خلاف ان کے مدمقابل امیدواروں شاہد اور ریاض خان نے ان کی نااہلی کے لئے پشاور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری عائد کر رکھی ہے اور مذکورہ عذرداری کی سماعت کے دوران ٹربیونل نے ضمنی درخواست پر گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ سے صوبائی وزیر کی بی اے کی ڈگری پر ہونے والے انکوائری رپورٹ طلب کی تھی۔

شکریہ جنگ