اسلامیہ کالج پشاور طلبا کا مظاہرہ

پشاور: 10 مارچ: اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی کے طلبا نے گزشتہ روز ریلیٹو جی پی اے کے خلاف کلاسوں کا مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی مظاہرہ کیا انہوں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر یونیورسٹی انتظامیہ سے ریلیٹو جی پی اے کے خاتمہ کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے بیرونی ممالک کی اعلی یونیورسٹیوں کے قواعد وضوابط طلبا پر عائد کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ریلیٹو سسٹم کے فیصلے کو واپس لیا جائے بصورت دیگر اس کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔

شکریہ مشرق