پشاور: 10 مارچ: پشاور یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز کے زیر اہتمام موسم بہار کے ریسرچ پوسٹر نمائش گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں کیمپس کی چاروں یونیورسٹیوں سمیت ذیلی اداروں کے طلبا و طالبات نے 35 سے زائد ریسرچ پوسٹرز نمائش کے لئے رکھے تھے۔ نمائش کا باقاعدہ افتتاح مالاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رسول جان نے کیا۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امداد فیکلٹی ممبران کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبا و طالبات بھی موجود تھے۔ ججز کے فیصلے کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید نے پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
شکریہ مشرق