پشاور: 10 مارچ: اورکزئی ایجنسی کے عوام کی پرزور اپیل پر کوہاٹ ایجوکیشن بورڈ نے اورکزئی ایجنسی کے طلبائ کے لئے کلایہ اورحب کا میلہ کے مقامات پر میٹرک کے امتحانی سنٹروں کے قیام کی منظوری دے دی۔ ایجنسی ایجوکیشن امیر لعل زادہ خان نے بتایا کہ حالیہ دہشت گردی اور فوجی آپریشن کی وجہ سے اورکزئی ایجنسی کے تمام امتحانی سنٹروں کو عارضی طور پر ہنگو اور کوہاٹ منتقل کیا گیا تھا مگر امسال میٹرک کے امتحانات کے لئے اورکزئی کے عوام کی اپیل اور پولیٹیکل ایجنٹ کی ذاتی دل چسپی کی بناء پر اورکزئی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 1672 طلبا و طالبات کے لئے کلایہ کے ہائی سکول اور حبکا میلہ کے ہائر سیکنڈری سکول میں دو سنٹر قائم کر دیے ہیں۔
شکریہ مشرق