گورنمنٹ ڈگری کالج ڈڈیال میں تقریب

آزاد کشمیر: 10 مارچ: آزاد کشمیر حکومت کے سیکرٹری قانون و انصاف چوہدری محمد تبسم نے کہا کہ خطہ کو استوار کرنے کے لئے تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ تعلیم کے بغیر معاشرہ بہتر خطوط پر ترقی نہیں کر سکتا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہی ہم ایک بہترین انسان بن سکتے ہں۔ سچی بات تو یہ ہے کہ کملی والے کی آمد ہوئی تو ہمیں رحمان کی پہچان ہوئی، کملی والے کی آمد سے جہاں عقیدہ اور ایمان ملا اور یہ جہاں ملا جس میں دنیا کی ہر نعمت میسر ہے۔ استاد کے دیئے ہوئے علم کی روشنی رہتی دنیا تک باقی رہتی ہے۔

شکریہ جنگ