PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => IJT => Topic started by: sb on July 03, 2020, 02:19:37 PM

Title: حکومت طلبہ کیلئے بھی ہنگامی ریلیف پیکج کا اعلان کرے،اسلامی جمعیت طلبہ
Post by: sb on July 03, 2020, 02:19:37 PM

حکومت طلبہ کیلئے بھی ہنگامی ریلیف پیکج کا اعلان کرے،اسلامی جمعیت طلبہ
پشا ور:اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر دیگر شعبوں کی طرح طلبہ کے لئے بھی ہنگامی ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کے ناظم شفیق الرحمن اور ناظم ایگریکلچر یونیورسٹی علی رحمان نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے جامعات کے ہاسٹلز گزشتہ چار ماہ سے بند ہے،اسلئے ہاسٹل فیس اور میس فیس کو ری فنڈ یا اگلے سیشن میں ایڈجسٹ کیا جائے جامعات میں سکالرشپ کی عدم فراہمی اور ریسرچ لیب کی غیر معیاری صورتحال کی وجہ سے طلبہ شدید مسائل کا شکارہیں ۔پی ایچ ڈی اور ایم ایس طلبہ کے تھیسز جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جائے جامعہ پشاور میں ڈراپ آؤٹ کے نام پر طلبہ کا تعلیمی قتل بند کر دیا جائے اورجامعات میں حکومت کی جانب سے اساتذہ کی پروموشن میں تاخیر اور نئی آسامیوں کی تشہیر پر پابندی کی وجہ سے تعلیمی معاملات اور ریسرچ شدید متاثر ہو رہی ہے اساتذہ کی پروموشن اور نئی آسامیوں کی تشہیر پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے۔ کنٹریکٹ اساتذہ اور ملازمین کے کنٹریکٹ کی تجدید کی جائے صوبے کے کئی جامعات خصوصاً یونیورسٹی کیمپس پشاور میں وائس چانسلرز کی مدت ملازمت پوری ہو چکی ہے اور نئے وائس چانسلرز کی عدم تعیناتی کی وجہ سے انتظامی مسائل جنم لے رہے ہیں۔
حوالہ: جنگ نیوز پشاور مورخہ 03 جولائی 2020ء