PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: علم دوست on January 24, 2009, 08:20:31 AM

Title: لیاری ٹاؤن کے اسکولوں میں 59 گھوسٹ ملازمین کا سراغ، پرائمری ٹیچرز کی اکثریت شامل
Post by: علم دوست on January 24, 2009, 08:20:31 AM

 
لیاری ٹاؤن کے اسکولوں میں 59 گھوسٹ ملازمین کا سراغ، پرائمری ٹیچرز کی اکثریت شامل
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری ٹاؤن کے اسکولوں میں 59 گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی او ایلیمنٹری میل نے اینٹی کرپشن اور ای ڈی او تعلیم کو باقاعدہ گھوسٹ اساتذہ کی فہرست بھیجی ہے جن میں بیشتر پرائمری اسکول ٹیچرز ہیں جبکہ گھوسٹ کلرک، خاکروب اور چپراسی اس کے علاوہ ہیں۔ واضح رہے کہ لیاری ٹاؤن کے اسکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔ حال ہی میں قواعد کے خلاف 17 گریڈ کی ایڈہاک لیکچرار گل صنوبر انڑ کو اے ڈی او لیاری فیمیل تعینات کیا گیا ہے جبکہ یہ اسامی 18 گریڈ اور اسکول کیڈر کی ہے اسی طرح گلشن اقبال میں 17 گریڈ کی لیکچرار کو اے ڈی او گلشن فیمیل تعینات کیا گیا ۔ دونوں خواتین جونیئر اور کالج کیڈر کی ہیں جنہیں اسکول ایجوکیشن کا کوئی تجربہ نہیں۔


شکریہ جنگ