Author Topic: الحاق ،تعلیمی اداروں کا درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ  (Read 330 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

الحاق ،تعلیمی اداروں کا درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
فیصل آباد: کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے ، تاہم تعلیمی بورڈ کی طرف سے الحاق میں توسیع کرنے میں سختی سے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ۔تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی طرف سے جاری ای میلز میں تمام تعلیمی اداروں سے الحاق میں توسیع کیلئے فائلیں مانگی گئی ہیں۔ تعلیمی اداروں کو31 مارچ تک فائلیں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ،فائل جمع نہ کروانے والے سکولز کو آن لائن پورٹل بند کرنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے ،پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش اور لاک ڈائون کے پیش نظر فائلیں جمع کروانا ناممکن ہے ،کوئی تعلیمی ادارہ اس ڈیڈلائن کے مطابق اپنی الحاق میں توسیع کی فائل جمع ہی نہیں کروا سکتا،سکولز و کالجز انتظامیہ نے تعلیمی بورڈ کا صورتحال کے پیش نظر نیا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طیبہ شاہین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر نیاشیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔ مزید معلومات کیلئے تعلیمی اداروں کے سربراہان تعلیمی بورڈ کی متعلقہ برانچ سے بذریعہ فون کال رابطہ کرسکتے ہیں۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا فیصل آباد ایڈیشن مورخہ  26 مارچ 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"