Author Topic: بلوچستان میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کا ہڑتال کا اعلان  (Read 1658 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بلوچستان میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کا ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے آج سے او پی ڈی بند کرنے اور پندرہ مئی سے تالا بندی کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کے دوران پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے صدرعبدالصمد نے کہا کہ صوبے میں زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرزکودیگر صوبوں میں زیر ڈاکٹرز کی طرح سہولیات حاصل نہیں ہیں۔ محکمہ صحت نے گزشتہ تین سال میں میڈیکل آفیسر کی کوئی آسامی مشتہر نہیں کی جسکی وجہ سے تین سو ڈاکٹرز تربیت کے بعد بے روزگار ہیں۔ عبدالصمد نے کہا کہ زیر تربیت ڈاکٹرز سولہ گھنٹے ڈیوٹی کرنے پر مجبور ہیں اوران کی تنخواہ صرف بارہ ہزار روپے ماہانہ ہے۔ جبکہ پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی تنخواہ پینتیس ہزار ہے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"