Author Topic: نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کیلئے خصوصی امتحانات کاشیڈول  (Read 261 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کیلئے خصوصی امتحانات کاشیڈول
 لاہور: میٹرک میں فیل اور کورونا وائرس کی وجہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شرکت نہ کرسکنے والے خصوصی کیٹگریز کے طلبہ پر کورونا پالیسی کا اطلاق ہوگا ۔ دسویں اور پارٹ ٹو کا امتحان دینے پر نویں اور گیارہویں جماعت کے بھی مساوی نمبر ملیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک 7 نومبر جبکہ انٹرمیڈٖیٹ کے خصوصی امتحانات کا آغاز 10 اکتوبر سے ہوگا ۔ ان امتحانات میں وہ طلبہ شرکت کرسکیں گے جو حال میں جاری ہونے والے نتائج سے مطمئن نہیں یا جنہوں نے گیارہویں ،بارہویں کے کمبائن امتحان میں شرکت کرنی تھی یا وہ جو دو سے زیادہ مضامین میں فیل تھے یا جنہوں نے منسوخ ہونے والے امتحانات میں نمبر بہتر کرنے کے لیے شرکت کرنی تھی ۔ لاہور بورڈ میں ان طلبہ کی تعداد 30 ہزار کے قریب ہے جبکہ پنجاب بھر میں ان کی تعداد دو سے تین لاکھ ہوسکتی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 25 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"