Author Topic: میٹرک میں فیل طلباء کیلئے بڑی خبر  (Read 258 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
میٹرک میں فیل طلباء کیلئے بڑی خبر
« on: September 25, 2020, 12:06:15 PM »

میٹرک میں فیل طلباء کیلئے بڑی خبر
لاہور:  تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول ضمنی امتحان سات نومبرسے شروع ہوں گے، چیرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی نے کہا ہے کہ  ضمنی امتحان  کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِ اہتمام سات نومبر سے شروع ہونے والے سیکنڈری سکول ضمنی امتحان کے اُمیدوار ان کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کا عمل جاری ہے، شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ 28ستمبر، دو گنا 05 اکتوبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 12 اکتوبر تک حبیب بنک کی کسی بھی برانچ میں داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 25 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"