PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN PUNJAB => NMC Multan => Topic started by: sb on November 24, 2019, 12:58:46 PM

Title: طلبا وائٹ کوٹ کےتقدس کاخیال رکھیں:وائس چانسلرنشتریونیورسٹی
Post by: sb on November 24, 2019, 12:58:46 PM

طلبا وائٹ کوٹ کےتقدس کاخیال رکھیں:وائس چانسلرنشتریونیورسٹی
ملتان :نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کہا ہے کہ وائٹ کوٹ پہننے والے اب مسیحائوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ایک انسان کی زندگی بچانے والا انسانیت کو بچاتا ہے۔وہ سال اول کے طلباء و طالبات میں وائٹ کوٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کہا کہ وائٹ کوٹ کا تقدس اور مریضوں کی خدمت ایک ڈاکٹر کے اولین فرائض میں شامل ہیں ۔پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے کہا کہ مستقبل میں دل و جان سے مریضوں کی خدمت کریں ۔تقریب میں شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر،پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین قریشی،پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ،پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی،پروفیسر ڈاکٹر حسن اقبال،پروفیسر ڈاکٹر انجم نوید جمال و دیگرڈاکٹر،طلبا و طالبات،والدین بھی موجود تھے۔طلبا و طالبات سے حلف بھی لیا گیا۔
حو الہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن مورخہ 24 نومبر 2019ء کو شائع