Author Topic: ڈسٹرکٹ رجسٹریشن کمیٹی نے 243نئے سکولوں کو کام کرنے کی اجازت دیدی  (Read 365 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ڈسٹرکٹ رجسٹریشن کمیٹی نے 243نئے سکولوں کو کام کرنے کی اجازت دیدی
راولپنڈی: نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کیلئے قائم ڈسٹرکٹ رجسٹریشن کمیٹی راولپنڈی نے دو سو 43نئے سکولوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی ۔ ایک سو پرانے سکولوں کے کیسز کو بھی توسیع کی مشروط اجازت دی گئی، 4ماہ کے دوران شرائط کی عدم تکمیل پر رجسٹریشن منسوخ تصور کی جائے گی۔ کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس چیف ایگزیکٹو آ فیسر برائے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اعظم کاشف اورڈی ای او سیکنڈری محمد سعید کی زیر صدارت گورنمنت ڈ ینیز ہائر سیکنڈری سکول میں ہوا۔ ابرار احمد خان نے مطالبہ کیا کہ رجسٹریشن پراسیس کو آ سان بنایا جائے اور پیچیدگیاں ختم کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعلیمی ادارے محکمہ تعلیم کے ساتھ رجسٹرڈ ہو سکیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ راولپنڈی21 اگست ، 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"