Author Topic: داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ  (Read 292 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ
لاہور:لوئرمال : جی سی یونیورسٹی لاہور میں داخلوں  کے لئے   انٹری ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کی زیر صدارت جی سی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس ہوا، انڈرگریجویٹ پروگرامزمیں داخلے  کے لئے نئی پالیسی منظور کرلی گئی۔
پیپلز پارٹی نیب کیخلاف میدان میں آگئی، بڑا فیصلہ کرلیا
 رواں سال مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلے  کے لئے ٹیسٹ نہیں لئے جائیں گے، کمپیوٹر سائنس اور انگریزی ادب سمیت بیشترشعبہ جات میں داخلے اوپن میرٹ پر ہوں گے، اکیڈمک کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ بی اے آنرز پولیٹکل سائنس کے داخلے  کے لئے بھی ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا، یونیورسٹی کو صرف فائن آرٹ اور فیزیکل ایجوکیشن کے شعبہ جات میں داخلہ ٹیسٹ اور ٹرائلز منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔
پراپرٹی اور پلاٹ مالکان کیلئے خوشخبری
پولیٹیکل سائنس اور سائیکالوجی مضامین میں داخلوں  کے لئے امیدواروں  کے  آن لائن  انٹرویوز  لئے جائیں گے، وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ کھیلوں اورغیر نصابی سرگرمیوں پر داخلے  کے لئے ٹرائلز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
نئی پالیسی کے مطابق متعلقہ چیئر پرسن داخلہ کے عمل کا جائزہ اور میرٹ پر داخلے یقینی بنائے گا، اکیڈمک کونسل نے سیلف فنانس پر چند سیٹوں پرداخلے کی پالیسی کو بحال کیا ہے، اکیڈمک کونسل نے بین الاقوامی طلبا کو داخلے دینے کی پالیسی کی بھی منظوری دی۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ  سٹی 42لاہور کی ویب سائٹ پر مورخہ 08 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"