Author Topic: محکمہ تعلیم کوئٹہ میں میرٹ کو ترجیح دی جا رہی ہے ، ڈائریکٹر سکولز  (Read 603 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

محکمہ تعلیم کوئٹہ میں میرٹ کو ترجیح دی جا رہی ہے ، ڈائریکٹر سکولز
کوئٹہ: ڈائریکٹر سکولز سید انور شاہ نے کہا ہے کہ تعلیمی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں مشیر تعلیم اور دیگر پر مشتمل ٹیم صوبے سے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کا عزم کئے ہوئے ہیں گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے کہا
کہ محکمہ میں میرٹ کو ترجیح دی جا رہی ہے اور ایگزیکٹو پوسٹوں پر قربا پروری اور میرٹ کے بر عکس الزامات میں کوئی صداقت نہیں مشیر محمد خان لہڑی صوبے میں فروغ تعلیم کا واضح وژن رکھتے ہیں اور تمام امور مشاورت سے نمٹائے جا رہے ہیں
 انہوں نے کہا کہ تعلیمی بہتری کیلئے مشترکہ کوششیں نا گزیر ہیں اس میں والدین اساتذہ تنظیموں کے کردار سے انکار ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کو تعلیمی میدان میں آگے لیجانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی سید انور شاہ نے کہا کہ ہم صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے پر عزم ہیں اور کچھ عرصے میں عوام نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ 5 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"