Author Topic: ٠١۔ علاج كے لیے ویزا  (Read 2036 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
٠١۔ علاج كے لیے ویزا
« on: December 09, 2007, 07:13:57 PM »
٠١۔ علاج كے لیے ویزا

علاج كی غرض سے جو لوگ كسی دوسرے ملك جانا چاہتے ہیں ان كو جو ویزا جاری كی جاتا ہے اسے ویزا برائے علاج كا نام دیا جاتا ہے۔ علاج كروانے والے كے ساتھ ایك خدمت گار بھی جا سكتا ہے۔ علاج كی غرض سے ویزا حاصل كرنے كے لیے ضروری ہے كہ ملك كے كسی مستند ڈاكٹر كی طرف سے یہ سرٹیفكیٹ ہو كہ یہ مرض ہمارے بس كا نہیں ہے یا اس شخص كا علاج آپ كے ملك میں بہتر ہو سكتا ہے اور متعلقہ شخص كی جان بچنے كے چانس زیادہ ہیں۔ اس سلسلہ میں ضروری ہے كہ جس ملك میں آپ جانا چاہتے ہیں وہاں كے كسی ڈاكٹر كا ملاقات كا ٹائم برائے علاج آپ سے فكس ہو مثلاً اگر آپ امریكہ میں علاج كے لیے جا رہے ہیں تو وہاں كے كسی مستند ڈاكٹر سے آپ كا علاج كے سلسلہ میں ٹائم فكس ہو۔ جس كا كوئی ثبوت بھی ہو۔ متعلقہ ایمبیسی كو ثبوت مہیا كرنے پر وہ ایمبیسی آپ كو ویزا جاری كر دیتی ہے۔

پہلے پہل امیر لوگ علاج كے لیے باہر جاتے تھے تو اپنے ساتھ كوئی ضرورت مند بھی بطور خدمت گار كے لے جاتے تھے مگر آج كل اس پر كافی سختی ہے صرف خونی ر شتہ دار ہی ساتھ جا سكتے ہیں اگر رشتہ دار نہ ہو تو قریبی دوست یا عزیز جا سكتا ہے۔