Author Topic: اسلامی جمعیت طلبہ کا پہلا آن لائن کل پاکستان مشاعرہ  (Read 635 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
اسلامی جمعیت طلبہ کا پہلا آن لائن کل پاکستان مشاعرہ
اسلام آباد : اسلامی جمعیت طلبہ قائد اعظم یونیورسٹی اور جامعہ پنجاب کے زیراہتمام پہلے آن لائن کل پاکستان مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں شعرا نے شرکت کی، مشاعرے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا، پہلے حصہ میں طالب علم شعرا نے اپنا کلام پیش کیا ،معروف شاعر شاہ نواز فاروقی نے پہلے حصہ کی صدارت کی، دوسرے حصہ میں کراچی کے شعرا نے اپنا کلام پیش کیا ،
اس حصہ کی صدارت اردو کے مشہور شاعر افضال احمد سید نے کی ،تیسرے حصہ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اور بیرون ممالک کے شعرا نے مظہر خان کی صدارت میں اپنا کلام سنایا، مشاعرے کی میزبانی الیاس بابر اعوان ، عثمان چیمہ اور عبد الرحمن مومن نے کی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ یورنیورسٹیز ملک اویس اور ناظم زون جامعہ پنجاب برادر عامر فدا نے تمام شعرا کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ مستقبل میں شعر و ادب کی ترویج میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ20اپریل2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"