Author Topic: سکول انفارمیشن سسٹم کا نیا ورژن متعارف  (Read 253 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکول انفارمیشن سسٹم کا نیا ورژن متعارف
لاہور:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سکول انفارمیشن سسٹم کا نیا ورژن متعارف کروادیا،پلے سٹور سے نیا ورژن ڈاون لوڈ کرنے سے اساتذہ کو طلباء کی آن لائن رجسٹریشن اور سکول شماری کرنے میں آسانی ہوگی۔

تفصل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سےسیس کا نیا ورژن متعارف کروادیا۔ نیا ورژن فائیو ون نائن کے نام سے اپ ڈیٹ کیا گیا۔سیس کا نیو ورژن پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکے گا۔تمام اساتذہ سیس پر لاگ ان کے لئے ایپلی کیشن کو ایک بار اپ ڈیٹ کرنا لازمی ہوگا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق سیس کو اپ ڈیٹ کرکے سکول شماری کے لئے نئے فیچرز کو شامل کیے گئے ہیں۔یادرہے کہ اس سے قبل اساتذہ کے پاس سیس کا فائیو ون ایٹ ورژن زیر استعمال تھا جس کی رفتار بہت کم تھی۔
قبل ازیں محکمہ تعلیم نےسکول انفارمیشن سسٹم پر ریٹائرڈ،مستعفی،وفات اور برخاست ہونے والےاساتذہ کا ڈیٹا خارج کرنے کا حکم دیا تھا، سکول انفارمیشن سسٹم پر ڈیٹا تاحال دستیاب ہے جس کی وجہ  سےمحکمہ تعلیم کو بے شمار مسائل کا سامنا تھا،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نےڈی ای اوز کو سیس پر سکولوں کا ڈیٹا درست کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس حوالے سے ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا، مراسلے میں کہا گیاکہ فوری سکول سے فارغ اساتذہ کا ڈیٹا نکالا جائے،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی،ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈیٹا درست کرنےکے بعد سکول سربراہان اپنےلیٹر ہیڈ کےذریعے اتھارٹی کو آگاہ کریں گے، ڈیٹا کی درستگی کے لئے تمام سکول سربراہان کو 2 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"