Author Topic: پشاور‘میٹرک میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کیلئے اسناد اور انعامات  (Read 429 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پشاور‘میٹرک میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کیلئے اسناد اور انعامات
پشاور : میٹرک نتائج میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کے بچوں کو ٹیچرز فائونڈیشن کی جانب سے اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا ۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے طلبہ میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔ عروج شاہ،سیدہ عائشہ حلیمی، عریش درخشاں، دعا اسماعیل ، سیدہ آمنہ وقار ، سیدہ عتیقہ وقار ، احد علی ،سید محمد دانیال گیلانی ،زرک خان ،سید شہیر علی شاہ اور شاہ رخ خان نے میٹرک میں اے ون گریڈ حاصل کیا تھا۔ تقریب میں والدین ، رجسٹرار ڈاکٹر زاہد گل ، فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹرپروفیسر محمد نفیس، ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر سجاد احمد ، پیوٹاکے صدر پروفیسر فضل ناصر اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلیمان خان نے شرکت کی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاور 28 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"