PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 18, 2020, 05:36:52 PM

Title: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ میں پوزیشنز ہولڈرز کیلئے اہم خبر
Post by: sb on September 18, 2020, 05:36:52 PM

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ میں پوزیشنز ہولڈرز کیلئے اہم خبر
لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ میں پوزیشنز کا اعلان نہیں کریں گے اور نہ ہی پوزیشن ہولڈرز طلباء کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی، لاہور بورڈ نے اسناد کی تجدید و تصدیق  کے لئے فائل ٹریکنگ سسٹم بھی متعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق  لاہور بورڈ سے منسلک امیدواروں  کے لئے اچھی خبر  سامنے آئی ہے، تعلیمی بورڈ نے طلبا کی آسانی  کے لئے سہولت سنٹر کے  بعد فائل ٹریکنگ سسٹم بھی متعارف کرادیا، فائل ٹریکنگ سے طلباء باآسانی اپنی اسناد کی تصدیق اور تجدید کو بار کوڈ کی مدد سے اون لائن ٹریک کرسکیں گے۔

چیرمین بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی کا کہنا  تھا کہ  فائل ٹریکنگ سسٹم سے طلباء کو بورڈ کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے بلکہ وہ گھر بیٹھے اپنی فائل کا سٹیٹس چیک کرسکیں گے، طلبا و طالبات کا کہنا تھا   کہ لاہور بورڈ کا فائل ٹریکنگ سسٹم متعارف کروانا احسن اقدام ہے۔

میٹرک کے نتائج کےحوالے سے چیرمین بورڈ ریاض ہاشمی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نتائج کی تاریخ کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں،نتائج کی تاریخ کے حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ،  رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں پوزیشنز کا اعلان نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی طلباء کے اعزاز میں کوئی تقریب منعقد کی جائے گی ۔

لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک امتحانات کے نتائج تیار کیےجا چکے ہیں، تاہم نتائج کی تاریخ کا اعلان پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز  کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 18 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی