MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN > LUMHS

لیاقت یونیورسٹی کونسل کا اجلاس حاضری کو یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹر کے ذریعے حاضری

(1/1)

sb:

لیاقت یونیورسٹی کونسل کا اجلاس حاضری کو یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹر کے ذریعے حاضری
   
حیدرآباد (بیورورپورٹ) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل کے وائس چانسلر پروفیسر نوشاد احمد شیخ کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کا21واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لمس یونیورسٹی کے تمام طلباء کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹر کے ذریعے حاضری کا ریکارڈ رکھا جائے گا جس کیلئے یونیورسٹی میں داخلے کیلئے ”کی کارڈ“ کا استعمال کیا جائیگا جس سے طلبہ کی حاضری لگے گی۔ اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد کے نرسنگ اداروں لائف سیونگ اسکول آف نرسنگ کراچی اور بیچ وڈ انسٹیٹیوٹ نرسنگ حیدرآباد میں جی ایس سی نرسنگ پروگرام کے آغاز کی اجازت دی گئی۔ نئے تعلیمی سال 2009-10ء میں داخلے کیلئے پراسپیکٹس حبیب بینک کی برانچز سے مل رہے ہیں جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
شکریہ جنگ

Navigation

[0] Message Index

Go to full version