MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN > MEDICAL COLLEGE IN SINDH

سرحد كے میڈیكل كالجوں میں داخلے كا طریقہ كار

(1/1)

Haji Hasan:
صوبہ سرحد كے دونوں میڈیكل كالجوں میں داخلے كے لیے ایك مشتركہ داخلہ كمیٹی بنائی جاتی ہے ۔داخلہ كمیٹی كا چیئرمین خیبر میڈیكل كالج كا پرنسپل ہوتا ہے ۔داخلے كے لیے تمام درخواستیں خیبر میڈیكل كالج میں دستی یا بذریعہ رجسٹرڈ ڈاك جمع كروائی جاسكتی ہیں ۔درخواستیں مقررہ فارموں پر تمام متعلقہ ڈاكومنٹس كی تصدیق شدہ نقول كے ساتھ جمع كروانا ہوتی ہیں ۔درخواست میں مقررہ جگہ پر اپنے پسندیدہ كالج جس میں آپ داخلے كے خواہش مند ہیں كا نا م لكھنا ضروری ہے ۔

داخلہ تمام صوبہ سرحد كی بنیاد پر اوپن میرٹ پر ہوتا ہے ۔صوبہ سرحد كے ایسے امیدوار صوبہ سرحد سے باہر كسی بورڈ سے ایف ایس سی پری میڈیكل كا امتحان پاس كرتے ہیں وہ بھی داخلے كے لیے درخواست دینے كے اہل ہیں ۔خواہ ان كے متعلقہ بورڈ كا رزلٹ ابھی آئوٹ نہ ہوا ہو۔

داخلہ كے بارے میں مزید تفصیلات خیبر میڈیكل كالج یا ایوب میڈیكل كالج كے پراسپیكٹس سے حاصل كی جاسكتی ہے ۔یہ پراسپكٹس متعلقہ كالج سے مقررہ ادائیگی كركے حاصل كیے جاسكتے ہیں ۔

Navigation

[0] Message Index

Go to full version