Crreer Planning In Pakistan > Other sources of Job

ملازمت كے دیگر مواقع

(1/1)

Haji Hasan:
انٹرمیڈیٹ اور گریجوایشن كے بعد نجی شعبے میں بہت سی تعمیراتی كمپنیاں بھی قائم ہیں جو اپنی وسعت كے اعتبار سے اپنے اندر كافی گنجائش ركھتی ہیں ۔ان كمپنیوں میں آپ كو كلریكل اور ٹیكنیكل دونوں قسم كے كام مل سكتے ہیں البتہ وہ نوجوان جو گریجوایشن كے بعد سروے كوانٹٹی سروے ڈرافٹسمین یا الیكٹریكل سپروائزر كے مختصر دورانئے كے كورس كرلیتے ہیں ۔ان كے لیے تعمیراتی كمپنیوں میں روزگار كے اچھے مواقع مہیا ہوسكتے ہیں ۔

انٹر پاس اور گریجوایٹ نوجوانوں كے لیے تجارتی اداروں میں سیلز پرچیز ،سٹور ،،ریكارڈ اور اكائونٹس میں جاب كے مواقع مل سكتے ہیں ۔اسی طرح ایسی فرمین جو امپورٹ ایكسپورٹ انڈنٹنگ اور ٹینڈر كے كاروبار سے منسلك ہوتی ہیں ان میں بھی تخلیقی صلاحیتوں كے مالك نوجوانوں كے لیے اچھی جاب كے ساتھ ساتھ ترقی كے بہتر مواقع موجود ہوتے ہیں ۔ہوٹلنگ بھی ایك وسیع شعبہ ہے جس میں باصلاحیت نوجوانوں كے لیے بہتر مستقبل كے مواقع موجود ہیں ۔

Navigation

[0] Message Index

Go to full version