Crreer Planning In Pakistan > Other sources of Job

بیرون ملك میں تعلیمی مواقع

(1/1)

Haji Hasan:
بہت سے نوجوان اس بات كے خواہش مند ہوتے ہیں كہ وہ كسی مخصوص شعبے

میں پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت بیرون ملك حاصل كریں ۔اس حصے میں بیرون

ملك تعلیم حاصل كرنے كے متعلق بنیادی معلومات فراہم كی گئی ہیں اس كے

علاوہ اس حصے میں ایسی معلومات فراہم كرنے كی كوشش كی گئی ہے جو

سہوایا كسی اور وجہ سے كسی دوسرے كے حصے میں نہیں دی جاسكیں

۔مثلاً بعض فنی اور تربیتی كورسوں اور تعلیمی اداروں كے بارے میں دوسرے

حصوں میں معلومات فراہم نہیں كی گئیں كیونكہ ان اداروں اور كورسوں كا

تعلق دوسرے حصوںمیں دیے گئے كورسز كے كسی خاص گروپ سے نہیں تھا

۔اسی روزگار كے مواقع كے بارے میں كچھ ضروری معلومات دوسرے حصوں میں

فراہم نہیں جاسكیں ۔لہذا اس حصے میں متفرقات كے زیر عنوان ایسی تمام

معلومات جمع كردی گئی ہیں تاكہ یہ كتاب كسی بھی انداز میں نامكمل نہ

رہے ۔لیكن یہاں ہم اس بات كا ذكر كرنا ضروری خیال كرتے ہیں یہ كتاب آپ كو

تعلیم و تربیت اور روزگار كے بارے میں صرف بنیادی معلومات فراہم كرتی ہے

۔مكمل معلومات كے لیے آپ كو یا تو متعلقہ اداروں سے رابطہ قائم كرنا پڑے گا یا

پھر ایسی كتب سے استفادہ كرنا ہوگا جو خصوصی طور پر متعلقہ شعبوں كے

بارے میں لكھی گئی ہیں ۔مثلاًآپ فوج میں كمیشن حاصل كرنے كے خواہش مند

ہیں ۔اس كے لیے آپ كو آرمی كے كسی ریكرو ٹنگ سنٹر سے رابطہ كرنا ہوگا

۔اس سنٹر سے آپ كو درخواست دینے كے طریق كار اور مختلف ٹیسٹوں كے بارے

میں معلومات تو مل جائیں گی لیكن ان ٹیسٹوں كی تیاری كے بارے میں ریكر

وٹنگ سنٹر سے آپ كوكوئی مدد نہیں ملے ۔اس كے لیے آپ كو یا تو نجی شعبے

میں قائم ایسے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس سے رابطہ قائم كرنا پڑے گا جو بھاری

فیسوں كے عوض كمیشن كے مختلف ٹیسٹوں كی تیاری كرواتے ہیں یا پھر

ایسی كتب سے رہنمائی حاصل كرنی پڑے گی جو خاص طور پر كمیشن كے

مختلف ٹیسٹوں كے متعلق لكھی گئی ہیں ۔یعنی اس كتاب سے آپ كو صرف

بنیادی معلومات ہی مہیا ہوگی ۔مكمل معلومات كے لیے آپ كو اس كتاب كی

رہنمائی میں مختلف اداروں یا كتب سے مدد لینی پڑے گی ۔لہذا دیگر حصوں

كی طرح اس حصے میں بھی آپ كو صرف بنیادی معلومات ہی ملیں گی۔جن

سے آپ كو اپنے كیرئیر كے انتخاب میں آسانی ہوجائے گی۔

Navigation

[0] Message Index

Go to full version