PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on July 05, 2020, 01:21:24 PM

Title: تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کر تے ہیں ،پنجاب ٹیچرز یونین
Post by: sb on July 05, 2020, 01:21:24 PM

تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کر تے ہیں ،پنجاب ٹیچرز یونین
لاہور: پنجاب ٹیچرز یونین نے صو بائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی طرف سے تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل رانا لیاقت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلے مرحلہ میں نویں اور دسویں کلاسز سے پڑھائی کا آغاز کیا جائے ۔کلاس روم میں ایک ڈیسک پر ایک طالبعلم کو بٹھایا جائے ۔تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سرکاری و پرائیویٹ سکولز سربراہان سے ایس او پیز پر عملدرآمد کا تحریری سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ سکولز میں داخل ہو نے سے قبل ماسک اور ٹمریچر لازمی چیک کیا جائے بغیر ماسک ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ سکول کے مین گیٹ پر سینٹائزر اور ہاتھ دھونے کا انتظام لازمی قرار دیا جائے۔فرسٹ ایڈ بکس لازمی قرار دیا جائے پک اینڈ ڈراپ والدین اپنے بچوں کو انفرادی طور پر مہیا کریں ۔
حوالہ: جنگ نیوز لاہور مورخہ 05 جولائی 2020ء