PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on December 09, 2020, 02:13:03 PM

Title: پولیس جوانوں میں کوئز پروگرام کے انعقاد پر سرٹیفکیٹ تقسیم
Post by: sb on December 09, 2020, 02:13:03 PM

پولیس جوانوں میں کوئز پروگرام کے انعقاد پر سرٹیفکیٹ تقسیم
ملتان: پولیس میں ڈیوٹی دینے کیلئے اچھی ذہنی صحت کاہونا بہت ضروری ہے ، کمانڈنٹ

پولیس ٹریننگ کالج ملتان میںزیر تربیت جوانوں کے درمیان کوئز پروگرام کا انعقاد کرنے پر اچھی کارگردگی کے حامل سٹاف ،ممبران کو سیکنڈکلاس سرٹیفکیٹ دئیے گئے ،اس موقعہ پر کمانڈنٹ ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے کہا کہ مستقبل میں بھی اسی جذبہ اور لگن کے ساتھ کام کرتے رہیں ، صحت مند معاشرہ، صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے پروان چڑھتا ہے جبکہ محکمہ پولیس میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے لئے اچھی ذہنی صحت کاہونا بہت ضروری ہے ، محنت اور لگن سے کام کرنے والے ملازمین و افسران محکمہ کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں ،اس موقع پر منصور عالم ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ، اسفر طارق انسپکٹر لیگل ،عامر محمود شاہ انسپکٹر لیگل ، فرخ اعجاز انسپکٹر ،راشد رمضان انسپکٹر چیف لا انسٹرکٹر ، ریاض حسین بلوچ ریزرو انسپکٹر ،ضیا انور انسپکٹر لیگل ، راؤعبدالنعیم انسپکٹر ،خضر عباس سب انسپکٹر ،چیف ڈرل انسٹرکٹر ، فرخ حسن گیلانی سب انسپکٹر،رابعہ اقبال لیڈی سب انسپکٹر عامر رفیق اسسٹنٹ سب انسپکٹر، شاہد منظور ہیڈ کانسٹیبل، اجمل ساجد ہیڈکانسٹیبل ، محمد آصف ہیڈکانسٹیبل ، محمد رضوان ہیڈکانسٹیبل ، ہیڈکانسٹیبل عتیق اللہ اور زیر بیت جوانوں فخر امام ، محمد یٰسین مرتضیٰ ، محمد وقاص ، طارق ندیم میں انعامات تقسیم کئے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 09 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی