Author Topic: حکومتی پالیسیاں،کورونا:پبلشرز کے اربوں ڈوبنے کا اندیشہ  (Read 319 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

حکومتی پالیسیاں،کورونا:پبلشرز کے اربوں ڈوبنے کا اندیشہ
 
لاہور: حکومتی پالیسیوں اور کورونا وائرس کی وجہ سے نصابی کتب چھاپنے والے پبلشرز کے اربوں روپے ڈوبے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے پرائمری کے نصاب میں تبدیلی اور کورونا کی وجہ سے وقت پر تعلیمی سال شروع نہ ہونے سے پبلشرز کونقصان ہوگا۔کورونا کی وجہ سے تعلیمی سال 6 ماہ تاخیر کا شکار ہے ۔ سکول وقت پر نہ کھلنے سے مارکیٹ میں کتابوں کی ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ پبلشرز کا کہنا ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سکول بند ہوگئے اور کتابیں فروخت نہیں ہوسکیں ۔ ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن کے صدر فواز نیاز کا کہنا تھا اردو بازار سے پورے پاکستان کو کتابیں جاتی ہیں، 30سے 35 ارب روپے کا کاروبار ہوتا ہے ۔ لاک ڈاون سے پہلے کتابیں تو چلی گئیں مگر ریکوری نہیں ہوئی ۔ ابھی تک صرف 5 سے 10 فیصد ریکوری ہوئی ،اگلے سال سے یکساں نصاب تعلیم کے فیصلے کے خلاف نہیں ہیں تاہم ہمیں اس کی تیاری کے لیے تین سال درکار ہیں ، اس عرصے میں ہم پرانے سٹاک کو ختم کرلیں گے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہورکی ویب سائٹ پر مورخہ 16 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"