PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on June 26, 2020, 02:56:17 PM

Title: وزیرِاعظم کا مارچ 2021 تک ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کا اعلان
Post by: sb on June 26, 2020, 02:56:17 PM

وزیرِاعظم کا مارچ 2021 تک ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کا اعلان
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آئندہ برس تک ملک میں یکساں نظامِ تعلیم رائج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے بڑا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں تین سطح کا تعلیمی نظام رائج ہے، جس میں انگلش میڈیم، اردو میڈیم اور دینی مدارس کا نظام شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مارچ 2021 تک پورے ملک میں ایک ہی طرح کا تعلیمی نظام نافذ ہوجائے گا اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا۔
حوالہ: جنگ نیوز اسلام آباد مورخہ 26 جون 2020ء