PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => PU => Topic started by: AKBAR on May 05, 2020, 05:40:52 PM

Title: پنجاب یونیورسٹی آن لائن امتحانات سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا
Post by: AKBAR on May 05, 2020, 05:40:52 PM
No decision has been taken regarding Punjab University online exams
پنجاب یونیورسٹی آن لائن امتحانات سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا

آن لائن امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا،ترجمان پنجاب یونیورسٹی
لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی ڈگری کے آن لائن امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔ طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں مختلف تجاویز اور سفارشات زیر غور ہیں اور اس ضمن میں حتمی فیصلہ ہوتے ہی طلباء وطالبات کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
 انہوں نے کہا کہ امتحانات کا طریقہ مثلا کوئز، اسائنمنٹس، منی پراجیکٹس، سبجیکٹو، آبجیکٹو یا ایم سی کیوز وغیر سے متعلق بھی حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔
 ترجمان نے واضح کیا کہ کوروناوائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں امتحانات ملتوی کر دئیے گئے تھے اور کسی بھی امتحان کی تاریخ تاحال طے نہیں کی گئی۔