Author Topic: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں زیتون کی کاشت پر آگاہی سیمینار  (Read 501 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Awareness seminar on olive cultivation at Islamia University Bahawalpur

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نیشنل آلیو پراجیکٹ کے تحت زیتون کی کاشت پر آگاہی سیمینار
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نیشنل آلیو پراجیکٹ کے تحت زیتون کی کاشت پر آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیتون کے 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جنگلی زیتون کے پودوں کی گرافٹنگ کرکے اچھی کوالٹی کا زیتوں اور تیل حاصل کیا جاسکتا ہے
زیتون کی کاشت کے فروغ کیلئے 5 ہزار ایکڑ پر ڈرپ سسٹم کیلئے 67 فیصد سبسڈی بھی فراہم کی جارہی ہے کاشتکار حکومت کے اس منصوبہ سے فائدہ اٹھائیں اس پراجیکٹ سے پاکستان اگلے چند سال میں زیتون برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوسکتا ہے۔وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ زیتون کی کاشت سے موسمیاتی تبدیلیوں پر مثبت اثرات پڑیں گے زیتون کی پیداوار میں اضافہ کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہو گا
منصوبہ کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی میں ابتدائی طور پر100ایکڑ پر زیتون کے پودے لگائے جائیں گے۔بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے ڈائریکٹر محمد رفیق ڈوگر نے بتایاکہ پوٹھوار میں زیتون کے ساڑھے چودہ لاکھ پودے کاشتکاروں کو سبسڈی پر فراہم کئے جا چکے ہیں۔
سیمینار میں ڈین فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ،پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔