PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => BISE Hyderabad Board => Topic started by: معلم on July 30, 2009, 11:19:13 AM

Title: حیدر اباد دسویں جماعت جنرل گروپ کے نتائج ، 1196 طلباء کی شرکت
Post by: معلم on July 30, 2009, 11:19:13 AM

حیدر اباد دسویں جماعت جنرل گروپ کے نتائج ، 1196 طلباء کی شرکت
   
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے ناظم امتحانات پروفیسر محمد محسن اتا نے بدھ کو سیکنڈری اسکول سر ٹیفکیٹ پارٹ ٹو دسویں جماعت جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق طلباء میں ذیشان ماڈل ہائی اسکول لطیف آباد نمبر 11 کے طالب علم سید وھاج علی ولد سید احمد علی سیٹ نمبر 109244 نے پہلی پوزیشن‘ گورنمنٹ ہائی اسکول وار ٹھٹھہ کے طالب علم ممتاز علی ولد عبدالشکور سیٹ نمبر 110761 نے دوسری پوزیشن اور گورنمنٹ ہائی اسکول سجاول ٹھٹھہ کے طالب علم عرفان احمد ولد محمد صالح سیٹ نمبر 110809 نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طالبات میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ہالیپوٹو پھلیلی حیدرآباد کی طالبہ عرشی دختر محمد رفیق سیٹ نمبر 108060 نے پہلی پوزیشن‘ گورنمنٹ ہائی اسکول جوہی ضلع دادو کی طالبہ مریم دختر حاجی حضور بخش سیٹ نمبر 110641 نے دوسری پوزیشن اور حنیف میموریل ہائی اسکول لیاقت کالونی حیدرآباد کی طالبہ سمائیرہ دختر محمد سیٹ نمبر 107564 نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق دسویں جماعت جنرل گروپ کے امتحانات میں مجموعی طور پر 1919 طلباء و طالبات نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا جن میں 1196 طلباء و طالبات شامل تھیں جبکہ مجموعی طور پر 1988 طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی۔
شکریہ جنگ