Author Topic: پڑھائی شروع،نویں کی مطالعہ پاکستان شائع نہ ہوسکی  (Read 269 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پڑھائی شروع،نویں کی مطالعہ پاکستان شائع نہ ہوسکی
 لاہور: سکولوں میں پڑھائی شروع ہو گئی مگر متحدہ علما بورڈ سے این او سی نہ ملنے کی وجہ سے نویں جماعت کی انگریزی میں مطالعہ پاکستان شائع نہ ہوسکی جس سے طلبہ کی تعلیم کا حرج ہونے لگا ۔ ڈیڑھ ماہ قبل پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے متحدہ علما بورڈ کو مسودہ منظوری کے لیے بھجوایا گیاتھا،۔ پی سی ٹی بی ذرائع کا کہناہے مسودے کی 11 کاپیاں 12 اگست کو بھجوائی گئیں جس کے بعد یاد دہانی کے 2 مراسلے اور فون پر بھی آگاہ کیا گیا ،مسودے کے تین ، چار صفحات کا جائزہ لیا جانا ہے ،نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے مثبت رپورٹ دیدی ہے ۔ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے 4ناشروں کو 57 ہزار کتابوں کی ایلوکیشن بھی کر دی گئی ۔ متحدہ علما بورڈ کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے محرم کی وجہ سے بورڈ کا اجلاس نہ ہوسکا ،پیر کو بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں مسودے کا جائزہ لیا جائے گا ،کوئی قابل اعتراض مواد نہ ہوا تومنظوری دیدی جائیگی ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور کی ویب سائٹ پر مورخہ 26 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"