PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN PUNJAB => K.E Medical College => Topic started by: AKBAR on December 29, 2021, 01:16:37 PM

Title: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں بیرون ملک روزگار کے مواقعوں پر سیمینار
Post by: AKBAR on December 29, 2021, 01:16:37 PM

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں بیرون ملک روزگار کے مواقعوں پر سیمینار
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام کیریئر کونسلنگ اور بیرون ملک روز گار کے مواقعوں پر سیمینارکا انعقاد گیا۔جس کے مہمان خصوصی بانی چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل(ر) خالد مقبول تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، کیمکولین ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی تھے۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ( ر)خالد مقبول کا کہنا تھا کی ٹیلی میڈیسن پر بیرون ملک کالز کا آنا فیکلٹی پر اعتماد کا مظہر ہے،بیرون ملک بغیر معاوضہ علاج ممکن نہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ اور میو ہسپتال کی خدمات لازوال جبکہ ایلومینائی کا برطانیہ اور کرغستان سمیت بیرون ممالک کالز کو اٹینڈ کرنا خوش آئند ہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ میں مقیم ایلومینائی کی خدمات مثالی ہیں،کیمکا اور کیمکانہ کا کوویڈ وبا کے دوران کنگ ایڈورڈ کی فیکلٹی کے ساتھ تعاون اور باہمی اشتراک رہا اور اجتماعی کوششوں اور حکومتی سربراہی سے کورونا وبا پر قابو پایا گیا۔